بالائی علاقوں میں شدید برفباری، ہر سو سفیدی چھا گئی، رابطے منقطع

لاہور(نیشنل ٹائمز) بالائی علاقوں میں شدید برفباری ہوئی، ہر سو سفیدی چھا گئی، کیلاش میں نظارے مزید نکھر گئے۔
وادی نیلم میں ایک مرتبہ پھر ہلکی برف باری ہوئی، گریس ویلی میں پانچ فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بجلی کی بحالی کا کام جاری رہا، گریس ویلی تک جانے والی سڑک بند کر دی گئی، وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہرگیا۔پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری رہا، طبی پیچیدگی کی شکار مریضہ کو ہیلی ایمرجنسی سہولت سے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کی کارروائی بھی جاری رہی، کوٹلی نکیال سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا، پیر نسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کرکے خوراک اور دیگر امدادی اشیا فراہم کی گئیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی گئی ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان،گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے، اسلام آباد، مری، گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسیں گے، بالائی علاقوں میں پارا مزید گر گیا، لہہ میں درجہ حرارت منفی 14، استور، کالام نتھیا گلی میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، پارا چنار، قلات میں منفی 8، گوپس میں پارا منفی 7 سینٹی گریڈ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر