اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کابینہ کی توثیق کے بعد کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے معاملے پر کابینہ میں تفصیلی اور سیر حاصل بحث ہوئی، جس کے بعد اس کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کی توثیق کے بعد ہی وزیراعظم نے غزہ پیس بورڈ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق وہ خود اس مشاورت کا حصہ تھے اور انہیں علم ہے کہ اس معاملے پر مکمل غور و خوض کیا گیا۔
غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، رانا ثناء اللہ



