تعلیم کو ترجیح، نوجوانوں کو اصلاحات میں شراکت دار بنایا جائے: صدر آصف زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے۔صدر مملکت نےکہا کہ تعلیم محض معلومات کا حصول نہیں بلکہ تجسّس، صلاحیت اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہونی چاہئے، انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 25 اے مفت اور لازمی تعلیم کے قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق تعلیم میں ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتوں کا فروغ ناگزیر ہو چکا ہے،تحقیق، جدت اور ڈیجیٹل تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔صدرمملکت نےکہا کہ فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم نوجوانوں کو باعزت روزگار کےمواقع فراہم کر رہی ہے، جبکہ خواتین اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کے لیے مساوی تعلیمی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ تعلیم کو قومی ترجیح بنایا جائے اور نوجوانوں کو تعلیمی اصلاحات کا شراکت دار بنایا جائے، کیونکہ تعلیم ہی امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر