چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

پشاور(نیشنل ٹائمز) چترال کے علاقے سریگال دمیل ارندو میں برفانی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے، ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں، حادثے میں ایک بچہ ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔راؤ ہاشم نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو چترال وارڈاپ دروش کی منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنس جانے والے آئی ڈی پیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر