گل پلازہ کو کو گرا کر دوبارہ تعمیر کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے اعلان کیا ہے کہ گل پلازہ کو گرا کر دوبارہ تعمیرکریں گے، 2 سال میں تعمیر مکمل ہوگی۔ نقصانات کا ازالہ کرنے کےلیے تاجروں کی کمیٹی بنادی ہے۔اس سانحے پر ہم نے کچھ مزید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گل پلازہ میں ہر دکان کے مالک کو 5 لاکھ روپے فوری طور پر دیں گے۔ سندھ اسمبلی کے اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں کل 88 افراد لاپتہ تھے، ایک زندہ نکلا اور 5 نام ڈبل ہوگئے تھے،اس طرح،کل 82 لاپتہ تھے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ 61 لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، اب تک 15 افراد لاپتہ ہیں۔61 میں سے 9 افراد کی ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، 15 شناخت ہوچکے ہیں۔

45 لاشوں کا ڈی این اے ہوچکا ہے، 9 کا باقی ہے۔وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ اس واقعے نے پورے ملک کو غمگین کردیا ہے۔ کئی معصوم لوگ اس آگ کی وجہ سے زندگیاں گنوا بیٹھے۔ہر طرف سوگ کی کیفیت ہے۔ایسا سانحہ ہے جس کو بیان کرنے کےلیے الفاظ نہیں۔

شہدا کی بلندی درجات،لواحقین کےلیےناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے اورزخمیوں کو جلد سے جلد صحت یاب ہونے کی دعا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ واقعے کی وجوہات اور اس پر ردعمل کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔آگے ہمارا کیا پلان ہے اس پر بھی بات ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 10 بج کر 14 منٹ پر گرائونڈ فلورکی دکان میں آگ لگی۔10 بج کر 26 منٹ پر پہلی کال آئی اور 10 بج کر 27 منٹ پر سول اسپتال فائر اسٹیشن سے پہلا فائر ٹینڈر ڈسپیچ ہوا۔
اس کے بعد مزید گاڑیاں آتی گئیں، ڈبل ون ڈبل ٹو کو پہلی کال 10 بج کر 36 منٹ پر ہوئی اور 10 بج کر 37 منٹ پر گاڑی روانہ ہوگئی۔آگ لگنے کے 16 منٹ بعد حکومتی نمائندہ ڈپٹی کمشنر وہاں موجود تھا، پولیس بھی موجود تھی۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو منع کیا گیا کہ نہ آئیں لیکن پھر وہ بڑے جتھے کے ساتھ آئے،فون پر کہا گیا کہ اس وقت نہ آیا جائے لیکن ضد کی گئی کہ ہم ٹی پر دکھانے کےلیے آئیں گے۔
ایک سانحے پر 18ویں ترمیم اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی باتیں شروع ہوگئیں۔ ایم کیو ایم رکن کے احتجاج پر وزیراعلیٰ سندھ نے جواب دیا چور کی داڑھی میں تنکا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 1979 میں کے بی سی اے کو اس جگہ پر بلڈنگ بنانے کی درخواست ملی۔سیل ڈیڈ 1983 میں منظور ہوئی، اس وقت اقتدار میں کون تھا، یہ جان لیں۔80 کی دہائی میں بلڈنگ مکمل ہوئی۔
1884 میں 99 سال کی لیز پر دی گئی تھی، 1983 میں لیز پوری ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ کا کہناہےکہ 8 سال بعد 1991 میں لیز رینیو کی گئی۔لیز 1991 میں اس وقت کے میئر نے منظور کی۔اوریجنل پلان میں بیسمنٹ اور دو فلور تھے۔1998 میں کے بی سی اے کو تیسرا فلو ڈالنے کی درخواست دی گئی۔2001 میں ایک آرڈیننس آتا ہے کہ عمارتوں میں بےضابطگیوں کو ریگولرائز کردیا گیا۔
2003 میں گل پلازہ کی تمام بےضابطگیوں کو ریگولرائز کردیا گیا۔یہ سب گند اٹھارھویں ترمیم سے پہلے کیا گیا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس وقت بات سانحے کی ہو رہی ہے اور کوئی شخص کہے کہ اٹھارھویں ترمیم کی وجہ سے ہوا ہے۔سوال یہ ہے کہ اٹھارھویں ترمیم سےپہلے کون یہ بےضابطگیاں منظو کر رہا تھا،ایسے سانحے کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا ایک جرم ہے۔
لوگوں کی لاشوں پر اپنا خفیہ ایجنڈہ لے آنا کہ اس پر اور بحث شروع ہو جائے۔اٹھارھویں ترمیم سے کیا فرق پڑا ہے؟ اس وقت بھی یہ کام کے ایم سی کرتی تھی، اب بھی وہی کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غفلتیں اور کوتاہیاں ہیں ، ان کا سدباب کریں گے۔کون سی گاڑی کب آئی یہ سب تفصیلات ہیں لیکن اب نہیں بتانا چاہتا، یہ انکوائری میں سامنے آ جائےگا۔
پیپلزپارٹی کے دور میں آتشزدگی کے 3 بڑے واقعات ہوئے ہیں۔پہلے واقعے میں صدر زرداری تھے، انہوں نے متاثرین کی مدد کی اور تمام افراد اپنے پاوں پر کھڑے ہوئے۔ٹمبر مارکیٹ کے واقعے میں سندھ حکومت نے مدد کی تھی۔کوآپریٹو مارکیٹ کے متاثرین کو کراچی چیمبر کی سفارش پر متاثرین کی مدد کی گئی۔ مرادعلی شاہ نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ کے پہلے دن ہی ہم نے لواحقین کےلیے معاوضے کا اعلان کیا اگرچہ جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔یہ پیسے ریلیز ہو چکے ہیں اور کمشنر سے کہا ہےکہ لواحقین کی شناخت کرکے پیسے حوالے کریں۔سانحہ گل پلازہ کے نقصانات کا ازالہ کرنے کےلیے تاجروں کی کمیٹی بنادی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر