گورنر سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا۔سانحہ گل پلازہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحہ کے ایک ہفتے بعد بھی سیاست ہو رہی ہے، ملبہ کسی پر ڈالنے کی سازش نہیں چلے گی، ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں شاید آپ کو درست بات نہیں بتائی گئی، مراد علی شاہ پوچھیں کہ مشینری ٹھیک کام کیوں نہیں کر رہی؟ جس کا باپ مارا گیا ہے اس کے بیٹے پر لاٹھی چارج کیوں؟ مائیں انصاف کیلئے بھیک مانگ رہی ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ٹیکس بھی دیں اور جان بھی دیں، کوئی سیاست کرے گا تو سب کا کچہ چٹھہ کھول دوں گا، انتظامیہ نے مجرمانہ غفلت کی، پردہ ڈالنے نہیں دوں گا۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کہوں گا کہ کراچی آپ کا منتظر ہے، فیلڈ مارشل دیکھیں یہاں زیادتی کس نے کی ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک، ایک پلاٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر