غزہ بورڈ آف پیس پر پاکستان سمیت 20 ممالک کے دستخط، جنگیں رکوا کر کروڑوں جانیں بچائیں: ٹرمپ

ڈیووس(نیشنل ٹائمز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں، جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں نے کروڑوں جانیں بچائیں۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کئے گئے، پاکستان بھی بورڈ آف پیس کا حصہ ہوگا، پاکستان کی طرف وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دستخط کیے، اس موقع پر شہباز شریف اور ٹرمپ کے درمیان سرگوشیاں بھی تقریب کا خاص لمحہ بن گئیں۔غزہ بورڈ آف پیس پر امریکی صدر ٹرمپ سمیت 20 ممالک نے دستخط کر دیئے، ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف سے دستخط کرنے پر اظہار تشکر کیا، دستخط کرنے والے ممالک میں پیراگوئے، قطر، سعودی عرب، ترکیہ، ارجنٹائن، آرمینیا، آذربائیجان، بلغاریہ، ہنگری، انڈونیشیا، قازقستان، پاکستان، کوسوو شامل ہیں۔غزہ پیس بورڈ کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی کوششوں سے آج کی تقریب کا انعقاد ہوا، ہم نے ناممکن اور بڑے بڑے کام کیے، امن کوششوں کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ غزہ امن بورڈ میں بہت سے ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں، غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر تمام ممالک کا شکرگزار ہوں، یوکرین اور روس کی جنگ میں ہزارون افراد مارے جا رہے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے بات کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر