کیا 18 ویں ترمیم ختم کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ شرجیل میمن

کراچی(نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کیا 18 ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے گل پلازہ جیسے واقعات نہیں ہوں گے؟ سانحہ گل پلازہ کو افسوسناک اور دردناک سمجھتے ہیں، قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر پاکستانی اس پر افسردہ و غمزدہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعہ سے جان نہیں چھڑارہے اورنہ چھڑانا چاہتے ہیں، سمجھتے ہیں لواحقین کے نقصان کا ازالہ نہیں ، 18ویں ترمیم آئینی طریقہ کار سے آئی، خواجہ آصف نے جو بیان دیا وہی آج مصطفیٰ کمال نے دیا، پتہ نہیں اس واقعہ پر ایسے بیانات کے پیچھے ان کا مقصد کیا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کوئی حادثہ ہوجائے تو 18ویں ترمیم درمیان میں لے آتے ہیں، ایسے واقعات پر 18ویں ترمیم کا ذکر کم عقلی ہی ہوسکتی ہے، مصطفیٰ کمال 12مئی کا دفاع کررہے تھے تو ان کو خود کہاں ہونا چاہئے؟ آپ نے مخالفین کو دھمکیاں دیں، 12مئی میں یہ خود ملوث تھے، شاہراہ بھٹو کی لائٹیں کس کے کہنے پر بند کی گئیں؟انہوں نے کہا کہ کراچی ایک میٹروپولیٹن سٹی ہے، کراچی کی آبادی صحیح گنی جائے تو3کروڑ سے زیادہ ہے، اسد قیصر کے صوبے میں ہر چیز ٹھیک تو لوگ وہاں سے کاروبار کیلئے یہاں کیوں آتے ہیں؟ پورے پاکستان میں پورٹ ایک ہی ہے اوروہ کراچی میں ہے، پورے پاکستان سے ہیوی ٹریفک کراچی پورٹ پر ہی آتی ہے، کراچی کو سب سے زیادہ سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ چند شرارتی لوگ گل پلازہ واقعہ کے موقع پر بیانات دے رہے ہیں، کوئی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر 18ویں ترمیم کی بات کررہا ہے، آتشزدگی کے واقعہ پر بیانات دینے والے لوگ موقع پرست ہیں، یہ خود کو کراچی کا نام نہاد دعویدار کہتے ہیں، یہ خود وفاقی وزیر صحت ہیں، آکر پوچھا کہ کیا مدد کرسکتا ہوں؟ اس وقت کہاں غائب ہیں؟انہوں نے کہا کہ یہ عہدوں کیلئے اپنے قائد کے سامنے جی بھائی جی بھائی کرتے تھے، جب لوگوں کی جانیں لی جارہی تھیں کیوں خاموش تھے، آپ 12مئی اوربلدیہ فیکٹری واقعے پر کیوں خاموش تھے، آپ کے منہ سے ایسی باتیں اچھی نہیں لگتیں، یہ صاحب خود بھی میئر کراچی تھے، مریضوں سے نامناسب الفاظ استعمال کرتےتھے، اس طرح کے لوگ قائد بھی بدلتے رہتے ہیں۔بائی سینئر وزیر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی ایک ایک بات کا منہ توڑ جواب میرے پاس موجود ہے، ہم اس وقت ان کے ٹریک پر نہیں چلنا چاہتے، میں آج سیاسی بیان بازی نہیں کرنا چاہتا، بہادرآباد اورپی ایس پی کی آپسی لڑائیوں سے ہمارا واسطہ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کے پاس کوئی آگ پر قابوپانے کی ٹیکنالوجی تھی تو ان کو نہیں روکا تھا، ہم نے کسی کو منع نہیں کیا کہ گل پلازے پر کام نہ کریں، ساری دنیا آگ دیکھتی رہی۔یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی تحریک کے دوران بارہ مئی کو کراچی میں فسادات ہوئے تھے جن میں 40 افراد مارے گئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر