پاکستان سمیت 8 ملکوں کا صدر ٹرمپ کی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت 8 اسلامی ملکوں کا غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔
پاکستان، مصر، اردن، امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیر مقدم کیا، وزرائے خارجہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے کہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کے لئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے جبکہ وزارتِ خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات کرنا ہے۔اِسی طرح پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپورحمایت کا اعادہ بھی کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا تھا کہ پاکستان آزاد، خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے، پاکستان کامؤقف ہےکہ1967سےقبل کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔یاد رہے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر