بھلوال: تیز رفتار ٹرک الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

بھلوال(نیشنل ٹائمز)بھلوال کے قریب میلووال سے دھوری روڑ پر ٹرک الٹنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹرک جس پر توڑی لدی ہوئی تھی پر بارہ افراد سوار تھے، میلووال سے دھوری روڑ پر پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری سے الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ محمد عدیل،22سالہ محمد علی 18سالہ محمد علی اور 20سالہ محمد امجد کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں 20سالہ محمد سلیمان 19سالہ عامر، 18سالہ محمد اکبر 25سالہ محمد نعمان،22سالہ محمد رمضان 27سالہ تصور عباس ،27سالہ عنایت اور 21سالہ محمد نزاکت شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ تیز رفتار کے باعث ہونے والے حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر