سانحہ گل پلازہ: عمارت سے ایک اور نعش نکال لی گئی، اموات 30 ہوگئیں، 86 لاپتہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)شہر قائد کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں ہفتے کو لگنے والی آگ کے سبب دم گھٹنے اور جھلسنے سے اب تک 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 86 افراد لاپتہ ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے سے مزید ایک نعش ملی ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 29 تک پہنچ گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران کچھ انسانی باقیات ملیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس سرجن کے مطابق 11 نعشوں کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے، 51 لواحقین کے نمونے بھی لئے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ مزید ایک لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک سے رابطہ کر لیا، 65 سالہ جہانگیر شاہ کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک پر اندراج کروا دیا جس کے بعد لاپتہ شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی۔آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا، گراؤنڈ، میزنائن اور فرسٹ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا، بلڈنگ کا 40 فیصد سے زائد حصہ گر گیا، بلڈنگ کا باقی ڈھانچہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ گل پلازہ کی چھت سے کاروں سمیت 32 گاڑیاں اتار لی گئیں، عمارت کی چھت سے بڑے بڑے جنریٹرز بھی اتار لئے گئے۔
آخری لاپتہ شخص کے ملنے تک عمارت نہیں گراسکتے: ڈی سی ساؤتھ
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتہ شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہماری کوشش ہے جلد از جلد نعشوں کی شناخت بھی ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ 39 لاپتہ افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی بلڈنگ کی آئی ہے مگر بلڈنگ کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں ہم نہیں پہنچ سکے، گل پلازہ کے جو حصے گرے ہیں وہاں سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، مشین سے اور مینولی بھی کام کیا جا رہا ہے، عمارت کے گرے ہوئے حصے کو اٹھانے میں مشکلات ہیں۔جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ عمارت کے اندر ابھی بھی دھواں اور گرمائش ہے لہٰذا اس وقت عمارت میں کولنگ بھی کی جا رہی ہے جہاں تک پہنچ سکتے ہیں وہاں سرچ کیا گیا ہے، تکنیکی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیواینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر