بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے تیار ہیں۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کی بہت ڈیمانڈ ہے، جے ایف 17 کی اہمیت یورپین جہازوں سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ کس مُلک کے ساتھ ہم معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے محمود خان اچکزئی اور نواز شریف کے دوستانہ تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمود خان اچکزئی کے نوازشریف اور میرے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اُن سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر اُن کی سیاست مسلمہ ہے۔قبل ازیں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دو نمبری نہیں پانچ نمبری کر رہے ہیں، سیاست کا محور شخصیت نہیں ملک ہونا چاہئے، دعا گو ہوں محمود اچکزئی کی تقرری سے ایوان کا تقدس برقرار رہے، سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر جلد ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گفت و شنید نیک نیتی سے ہوجائے تو سارے مسئلے حل ہو جاتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر