مال کی پرواہ نہیں، جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن آبدیدہ ہو گئے

کراچی(نیشنل ٹائمز) صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آگ کے باعث جانی نقصان پر آبدیدہ ہو گئے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر قاسم نے کہا کہ عمارت کے اندر کئی افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، ہمارا بھی اپنے 12 افراد سے رابطہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ، ہمیں مال کی کوئی پرواہ نہیں لیکن جانی نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ یہ بات کرتے ہوئے تنویر قاسم آبدیدہ ہو گئے۔خیال رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی اور متعدد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر