عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین و کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستانی مندوب

نیویارک (نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں تنازعات سے بچاؤ اور ان کے حل پر مباحثہ سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ آج تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالا جاسکا، انہوں نے خطاب کے دوران تنازعات کا سیاسی اور سفارتی حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے، تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کا بھی امتحان ہے، سکیورٹی کونسل کے فیصلے کے برعکس تنازعات برقرارہیں۔عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تنازعات کو روکنے کیلئے چارٹر میں تبدیلی نہیں عمل کی ضرورت ہے، تنازعات کے حل کیلئے تنازعات کو سمجھنے کی بھی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ایران کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ تمام تنازعات کے پرامن حل پریقین رکھتے ہیں، تمام تنازعات عالمی قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر