محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی بزنس رولز کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری 16 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 9 مئی کیس میں عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد خالی ہوا تھا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود اچکزئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا تھا۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو طارق فضل چودھری نے کہا کہ اجلاس میں دو دن کا وقفہ تھا ، آج ممبران کی حاضری معمول سے کم ہے، اس لئے وقفہ سوالات کو موخر کردیں، ایاز صادق نے کہا کہ آج وقفہ سوالات نہیں ہوگا، ممبران نے اتنی محنت کی ہوتی ہے،موخر نہیں کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پرسوں علم میں آیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی ایک میٹنگ کے8 ہزار ڈالر ملتے ہیں، آپ نے کہا تھا جمعرات کو نوٹیفکیشن ہو جائے گا، اس پر سپیکر نے کہا کہ اجلاس کا بزنس کمیٹیوں کو بھیج کر چیمبر جاؤں گا، پھر میں آپ کو نوٹیفکیشن دوں گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دشمن ملک بھارت میں کم از کم 6گھنٹے کی اسمبلی کارروائی چلتی ہے، طارق فضل نے کہا کہ آج ممبران کی حاضری معمول سے بہت کم ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس، ریلوے کی منتقلی ترمیمی آرڈیننس، قومی ٹیرف کمیشن ترمیمی بل، برآمدی ترقی فنڈ ترمیمی بل ، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2026 ، پاکستان ٹیلی مواصلات تنظیم نو ترمیمی بل، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل، متبادل تنازعہ جاتی تصفیہ ترمیمی بل، علاقہ دارالحکومت اسلام آباد ملکیت و انتظام بل پیش کیے گئے۔ تمام بلز وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیے۔علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے 32ارکان کو اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرانے پر ایوان میں داخلے سے روک دیا، سپیکر نے کہا کہ اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کو حاضری نہ لگانے دی جائے، ایک رکن ابھی بھی ایوان میں ہے وہ خود ہی چلا جائے، لسٹ موجود ہے اپنے نام دیکھ لیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر