بھارتی ایما پر دہشت گرد ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: کور کمانڈر کوئٹہ

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایما پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بلوچستان کے علاقہ بسیمہ کے مقامی افراد سے کور کمانڈر کوئٹہ نے ملاقات کی، کور کمانڈر تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی سٹیک ہولڈرز سے ملے، بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام سے براہِ راست رابطے پر کور کمانڈر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا اور کور کمانڈر کوئٹہ کی علاقہ مکینوں سے ملاقات کو عوام نے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔کورکمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ بھارتی ایما پر دہشتگرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، پاک فوج مقامی تعاون سے امن و خوشحالی یقینی بنائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر