جوڈیشل کمیشن کے 3 الگ الگ اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) جوڈیشل کمیشن کے 3 الگ الگ اجلاس آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا جن میں جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔دوسرا اجلاس بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر ہوگا، جوڈیشل کمیشن جسٹس ایوب خان اور جسٹس نجم الدین مینگل کو مستقل کرنے پر غور کرے گا، جبکہ تیسرے اجلاس میں آئینی عدالت اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کا فریم ورک زیرغور آئے گا۔اعلیٰ عدلیہ میں تعیناتی سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز کا طریقہ کار بھی ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی آئینی عدالت میں مزید ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا، آرٹیکل 175 اے کی شق چار میں ججوں کی تقرری سے قبل انٹرویوز کرنے کا ذکر ہے، تاہم جوڈیشل کمیشن رولز 2025 میں امیدواروں کے انٹرویو کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، ہائیکورٹس میں آئینی بنچز کیلئے ججز کی نامزدگیوں کا طریقہ کار بھی زیر غور آئے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر