او آئی سی نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا نام نہاد اسرائیلی اقدام مسترد کر دیا

جدہ(نیشنل ٹائمز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے نام نہاد اسرائیلی اقدام کو مسترد کر دیا۔صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی وزیر خارجہ کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب میں جاری ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں، صومالی لینڈ سے متعلق اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف وزری ہے۔سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم نے کہا کہ صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں، صومالیہ کی حکومت بات چیت کر کے خطے کے ممالک کو متحد کر سکتی ہے، غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر زور دیتے ہیں۔فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالیہ کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ سرحدوں کی حمایت کرتے ہیں، صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔صومالی وزیر خارجہ نے کہا صومالیہ کی زمین کسی ملک کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، صومالیہ کی سرحدوں کی خلاف ورزی ان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، نام نہاد صومالی لینڈ وفاقی صومالیہ کا اہم حصہ ہے، اسرائیلی الزامات صومالیہ کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔نمائندہ ترکیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا نام نہاد صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے، صومالیہ کے اتحاد اور خودمختاری کیلئے ہماری حمایت ناقابل یقین ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر