مسلح افواج جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: فیلڈ مارشل

لاہور (نیشنل ٹائمز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جغرافیائی سرحدوں اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے لیے چوکس ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، انہیں تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے فارمیشن کی تربیت اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا، جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گی،۔ یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی، جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔فیلڈ مارشل نے مستقبل کے میدانِ جنگ سے ہم آہنگی کیلئے جدت اور انوویشن پر زور دیا، فوجی جوانوں کیلئے سپورٹس و تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا، انہوں نے جسمانی فٹنس اور مورال کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سنٹر کا دورہ بھی کیا، جدید اور مکمل طبی سہولت پر میڈیکل سٹاف کی کاوشوں کی تعریف کی۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اعلیٰ معیار، نظم وضبط اوربے لوث قومی خدمت کے کلچر کوفروغ دے رہی ہیں، مسلح افواج ملک کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اورداخلی استحکام کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہرچیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ملک کی جغرافیائی سرحدوں اورداخلی سلامتی کیلئے چوکس ہیں۔قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز کی لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے استقبال کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر