ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورہ سعودی عرب، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی دفاعی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کی لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس اور جنرل فیاض بن حمید الرولی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایئر چیف کی ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مستقبل کے دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیاایئر چیف مارشل نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی کے متعلق آگاہ کیا۔اس دوران سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی دکھائی۔سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ تربیت بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا، دفاع اور ایوی ایشن شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر