معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے: خواجہ آصف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے جہاز ٹیسٹ ہوگئے، معرکہ حق کے بعد ہمیں اتنے آرڈرمل رہے ہیں کہ 6 ماہ بعد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کو پھینٹی پڑی، نریندر مودی کی نہ ملک اور نہ بیرون ملک عزت رہی۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت نے امریکا کو اپروچ کیا، چین سے بھی رابطہ کیا تھا، اب بھی بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، پاکستانی فوج کا لوہا پوری دنیا مانتی ہے، مئی 2025 کی جنگ کے بعد بھارت کا اعتماد تباہ ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2025 میں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد اتنے جہازوں کے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، بھارت کوئی بھی ایڈونچر کرنے کی پوزیشن میں نہیں، بھارت نے جارحیت کی تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا، جیسا کہ مئی میں دیا گیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اور ٹی ٹی پی قابل اعتبار نہیں یہ بھارت سے ملے ہوئے ہیں، کے پی حکومت کے لوگ ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا کے صدر کا اغوا اور ٹرائل کوئی اچھا شگون نہیں، دنیا کا موسٹ وانٹڈ کرمنل نیتن یاہو ہے، اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو وہ نیتن یاہو کو اغوا کرے، ایران کے معاملے پر نیتن یاہو نے امریکا کو بے وقوف بنایا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر