چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں بلندی پر قائم شمسی توانائی سے پیداوار شروع

چھنگ دو(شِنہوا) دریائے جن شا کے بالائی حصے میں توانائی کے ایک نئے اقدام کے تحت آزمائشی منصوبہ کامیابی کے ساتھ گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔توانائی کی پیداوار کے ایک بڑے سرکاری ادارے چائنہ ہوادیان کارپوریشن لمیٹڈ کی تیارکردہ باتانگ فوٹو وولٹک بجلی منصوبہ کی پیداواری صلاحیت 12 لاکھ کلوواٹ ہے۔ یہ منصوبہ چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کا ایک اہم جزو ہے۔یہ منصوبہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی گارزے تبتن خودمختار پریفیکچر کی باتانگ کاؤنٹی میں 4 ہزار سے 5 ہزار 100 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور یہ تقریباً 25 ہزار مُو (1,666.7 ہیکٹر) رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 21 لاکھ 70 ہزار فوٹو وولٹک ماڈیولز شامل ہیں۔ اہم بنیادی ڈھانچے میں 122 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائنیں اور 220 کلو وولٹ کے2 ذہین بوسٹر سٹیشن شامل ہیں۔منصوبے کی تعمیر کے دوران ٹیم نے کئی تکنیکی چیلنجز پر قابو پایا جن میں بلند سطح کے اثرات، برف، زلزلے اور منجمد زمین کی بنیاد کی استحکام شامل ہیں۔ ان کامیابیوں نے بلند سطح کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوٹو وولٹک منصوبوں کی ترقی کے لئے قیمتی تجربات فراہم کئے ہیں۔دریائےجن شا کے بالائی حصے میں صاف توانائی کے اہم مرکز کے طور پر منصوبے نے تعمیر کے دوران مقامی لوگوں کے لئے 2 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کئے اور منصوبے کی تعمیر، ماحولیاتی تحفظ اور لوگوں کی روزمرہ زندگی کے درمیان توازن قائم رکھا۔فعال ہونے کے بعد اس منصوبے سے چین کے وسطی علاقوں کوسالانہ 2.1 ارب کلو واٹ آور ماحول دوست بجلی فراہم کئے جانے کی توقع ہے۔ اس سے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 17 لاکھ ٹن سے زائد کی کمی آئے گی۔ اس منصوبے کا کردار چین کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے، قومی توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے کاربن کے اخراج کی بلند ترین سطح اور کاربن کے اخراج کے خاتمےکے اہداف کو حاصل کرنے میں انتہائی کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر