فلسطین میں امن فورس پر روس کا دوٹوک مؤقف، فوج بھیجنے سے انکار

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس نے فلسطین، بالخصوص غزہ میں ممکنہ بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے کہ روس اقوامِ متحدہ کے تحت کسی کلاسیکی امن مشن میں اپنی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔روسی وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی استحکامی افواج کی تعیناتی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 میں شامل ہے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے سے منسلک ہے، تاہم اس قرارداد میں اقوامِ متحدہ کے تحت کسی کلاسیکی امن مشن، جو براہِ راست سلامتی کونسل کے ماتحت ہو، اس کے قیام کا کوئی ذکر موجود نہیں۔نمائندہ دنیا نیوز نے اپنے سوال میں استفسار کیا تھا کہ موجودہ صورتحال میں، جب متعدد ممالک فلسطین میں امن کے قیام کے لیے امن فوج بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں، آیا روس بھی اقوامِ متحدہ یا کسی دوسرے بین الاقوامی فریم ورک کے تحت اپنی امن فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، اور اس حوالے سے ماسکو کی سرکاری پوزیشن کیا ہے۔روسی ترجمان کے مطابق یہی وہ بنیادی وجہ ہے جس کے باعث روس نے اس قرارداد پر ووٹنگ کے دوران غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا، روسی روایت کے مطابق روس اپنے فوجی اہلکار اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں بطور ’’بلیو ہیلمٹس‘‘ تعینات نہیں کرتا، البتہ روس اقوامِ متحدہ کے امن آپریشنز میں فوجی مبصرین، عسکری مشیروں اور امن دستوں کی تربیت کے ذریعے تعاون فراہم کرتا رہے گا۔بریفنگ کے آغاز میں نمائندہ دنیا نیوز شاہد گھمن نے روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی، اس کے ساتھ ہی نئے سال کی پیشگی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا، جس پر ماریہ زخارووا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔یہ بریفنگ روسی وزارتِ خارجہ کی سال 2025 کی آخری پریس بریفنگ تھی، جس کے باعث اس بیان کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر