تیسری سہ ماہی میں امریکا کا جی ڈی پی 4.3 فیصد رہا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں امریکا کا جی ڈی پی 4.3 فیصد رہا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نتائج ماہرین کی تمام توقعات سے کہیں بہتر نکلے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ بلومبرگ کے 61 میں سے 60 ماہرین معاشیات غلط ثابت ہوئے، یہ کامیابی اچھی حکومت اور ٹیرف پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی صارفین کا خرچ مضبوط، برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، درآمدات اور تجارتی خسارہ نمایاں حد تک کم ہو گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں مہنگائی بالکل نہیں، معیشت مستحکم ہے، میرے ٹیکس بل اور ٹیرف کے باعث سرمایہ کاری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت سنہری دور میں داخل ہو چکی ہے، آپ نے ابھی کچھ نہیں دیکھا، بہترین وقت آنے والا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر