میکسیکو میں 5 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر پائلٹ کا طیارہ اڑانے سے انکار

میکسیکوسٹی (نیشنل ٹائمز)‎میکسیکو میں ایک پائلٹ نے 5 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث عین پرواز کے وقت طیارہ اڑانے سے انکار کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا اور اس سے جڑی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، پائلٹ نے جہاز میں سوار درجنوں مسافروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز اس وقت تک اڑان نہیں بھرے گا جب تک ہمارے ساتھ طے کیے گئے واجبات ادا نہیں کیے جاتے تاہم اے ایف پی سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکی ہے۔پائلٹ کا کہنا تھا کہ ان کی پانچ ماہ کی تنخواہ اور سفری اخراجات کمپنی کے ذمے واجب الادا ہیں، پائلٹ نے مسافروں کو بتایا کہ وہ تین بچوں کا باپ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس وقت آپ کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے کیونکہ آپ اس کے مستحق نہیں ہیں، میں قریباً تین برس سے ایئر لائن کے ساتھ ہوں اور میں کبھی بھی پرواز مکمل کرنے میں ناکام نہیں ہوا۔میکسیکو سٹی کے بینیٹو جواریز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عہدیداروں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ شہری ہوابازی کے حکام جنوب مشرقی میکسیکو میں کیریبین ریزورٹ شہر کینکن کے لئے طے شدہ پرواز پر سہ پہر 3 بجے پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مسافروں کو جہاز سے نکال لیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر