ٹرمپ کا، پینٹاگون پر وینزویلا کے قریب کشتی حملوں کی ویڈیو جاری کرنے کے لئے دباوٴ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ دفاعی پالیسی کو قانونی شکل دینے کے بل پر دستخط کر دئیے، جس میں ایک شق شامل ہے جس کےتحت پینٹاگون پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ وینزویلا کے قریب مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر امریکی حملوں کی ویڈیو جاری کرے۔
اس شق کے تحت امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے سفری بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ اس وقت تک روک لیا جائے گا جب تک پینٹاگون کانگریس کو ان حملوں کی غیر ترمیم شدہ تصاویر فراہم نہیں کرتا۔
یہ اقدام کانگریس میں ہیگسیتھ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد کیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کی اصل ویڈیو جاری کریں جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 ستمبر کے حملے میں بچ جانے والے 2 افراد کو دوسرے حملے میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ پہلے حملے میں نشانہ بنائی گئی کشتی کے ملبے کے ساتھ چمٹے ہوئے تھے۔
یہ شق سال 2026 کے لئے 901 ارب امریکی ڈالر کے قومی دفاعی اتھرائزیشن ایکٹ کا حصہ ہے، جو اندازاً ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست سے 8 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
3 ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل دفاعی بل میں امریکی فوج کی تنخواہوں میں 4 فیصد اضافہ، پینٹاگون کی ہتھیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اصلاحات، امریکی گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کی ترقی دینے اور فوجی تیاری کو فروغ دینے کے اقدامات شامل ہیں۔
اس بل کے تحت ٹرمپ انتظامیہ دو سال تک ہر سال 40 کروڑ ڈالر یوکرین کے لئے ہتھیار بنانے کی خاطر مختص کرے گی اور یورپ اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی تعداد کو اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر کم کرنے پر پابندیاں ہوگی۔
اس اقدام کے تحت جہاز سازی کے لئے 26 ارب ڈالر، طیاروں کے لئے 38 ارب ڈالر اور گولہ بارود کی پیداوار بڑھانے کے لئے 25 ارب ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر