2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، آئی سی سی

ہیگ(نیشنل ٹائمز) انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے کہا ہے 2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
امریکا کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے 2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ایک غیر جانبدار عدالتی ادارے کی آزادی پر کھلا حملہ ہے، ایسے اقدامات قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت اپنے عملے کے متاثرین کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، تمام شراکت داروں کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے، اپنے مینڈیٹ کو مؤثر اور آزادانہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی حکومت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے 2 ججز پر پابندیاں عائد کر دیں، پابندیوں کا شکار ہونے والے ججز میں جج گوچا لارڈکی پانڈزی اور جج اردینبالسورین دامڈن شامل ہیں۔امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ ججز اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری یا مقدمہ چلانے کی کوشش میں ملوث تھے، آئی سی سی کی قانون سازی اور طاقت کے ناجائز استعمال کا جواب دیتے رہیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر