وینزویلا نے امریکی صدر کا بحری ناکہ بندی کا حکمنامہ مسترد کردیا

کراکس(شِنہوا)وینزویلا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ملک کی بحری ناکہ بندی کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا ایک سنگین اور غیر محتاط اقدام قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی طرف سے حکم جاری کرنے کے ایک دن بعد حکمران یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ آزادانہ تجارت اور بحری جہاز رانی کی آزادی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن کا اصل مقصد وینزویلا کے توانائی کے ذخائر اور قدرتی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا کسی بھی قسم کی مداخلت قبول نہیں کرے گا اور کسی بھی نوآبادیاتی یا سامراجی خطرات کے خلاف اپنی آزادی کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن کا اقدام مایوسی کا اظہار ہے۔۔ انہوں نے ٹرمپ کے اعلان کو فریب پر مبنی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ کریبین کا نظام بین الاقوامی قوانین کے تحت چلتا ہے جو بحری جہاز رانی، تعاون اور تجارت کی آزادی پر مبنی ہے اور یہ کسی واحد طاقت کے خصوصی کنٹرول کے ماتحت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا یہ کہنا کہ ہم اس تیل کے چور ہیں جو ہماری سرزمین کے نیچے ہے، بالکل غیر منطقی بات ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر