روس مذاکرات ناکام ہونے پر یوکرینی علاقوں پر طاقت سے قبضہ کرے گا: پیوٹن

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین سے متعلق امن مذاکرات ناکام ہوئے تو روس طاقت کے ذریعے یوکرینی علاقوں پر قبضہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔وزارتِ دفاع کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس یوکرین سے علاقوں کی حوالگی کے مطالبے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے امریکا اور یورپی ممالک امن معاہدے کے لیے دباؤ ہی کیوں نہ بڑھا دیں۔پیوٹن نے یوکرین کے یورپی اتحادیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس سفارتی ذرائع سے تنازع کے بنیادی اسباب حل کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر یوکرین اور اس کے غیر ملکی حمایتی سنجیدہ مذاکرات سے انکار کرتے رہے تو روس اپنے مقاصد طاقت کے ذریعے حاصل کرے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو روس اپنا تاریخی حصہ سمجھتا ہے، انہیں ہر صورت آزاد کرایا جائے گا۔ ان علاقوں کا مسئلہ اس وقت جاری امن مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔دوسری جانب امریکا اور یورپی ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیے ہوئے ہیں، تاہم یوکرین کے علاقوں اور سکیورٹی ضمانتوں کے معاملے پر فریقین کے مؤقف میں واضح اختلاف موجود ہے۔ادھر امریکا میں قائم تحقیقی ادارے انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر روس کی موجودہ پیش قدمی اسی رفتار سے جاری رہی تو وہ اگست 2027 تک یوکرین کے ڈونباس خطے کے تمام علاقوں پر قبضہ کر سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر