چین کی تائیوان کو اسلحہ فروخت کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے کہا ہے کہ امریکا نے ون چائنا اصول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، تائیوان کو امریکی اسلحہ بیچنا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے لیے شدید نقصاندہ ہوگا۔امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین تائیوان کو اسلحہ فروخت کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا تائیوان کو مسلح کرنے کا خطرناک اقدام فوری طور پر روکے، امریکا اپنے رہنما کی طرف سے کیے گئے وعدے پر عمل درآمد کرے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تائیوان کو 11 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تائیوان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہتھیاروں میں راکٹ سسٹم، توپیں، اینٹی ٹینک میزائل، ڈرون اور دیگر آلات شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر