چین کے شمالی پورٹ سے چین-یورپ ٹرینوں کی مال برداری کا حجم 50 لاکھ ٹن سے بڑھ گیا

ہوہوت(شِنہوا)چین اور منگولیا کے درمیان سب سے بڑی لینڈ پورٹ ایرن ہوت سے گزرنے والی چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے سامان کی ترسیل کا حجم 50 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.7 فیصد اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔
چائنہ ریلوے ہوہوت گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال اس پورٹ سے مجموعی طور پر 3 ہزار 807 چین-یورپ مال بردار ٹرینیں گزریں، ان ٹرینوں کے ذریعے 4 لاکھ 33 ہزار 600 بیس فٹ کے مساوی یونٹس (ٹی ای یوایس) سامان منتقل کیا گیا جو بالترتیب 17.1 فیصد اور 16.2 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
2025 میں پورٹ نے نئے روٹس بھی شامل کئے جن میں چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے ووہو کو روس کے ماسکو سے اور چین کے شمالی صوبے شنشی کے داتونگ کو روس کے سیلیاتینو سے ملانے والے روٹس شامل ہیں۔
کسٹمز حکام نے بھی کارکردگی بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس وقت ہر ٹرین کی سرحدی جانچ کا وقت تقریباً 20 منٹ تک کم کر دیا گیا ہے۔
چین-یورپ مال بردار ٹرین نیٹ ورک کے “مڈل کوریڈور” کے لئے واحد ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر ایرن ہوت فی الحال 74 روٹس چلاتا ہے جو جرمنی اور پولینڈ سمیت 10 سے زائد ممالک میں 70 سے زیادہ سٹیشنز سے منسلک ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر