سڈنی بیچ فائرنگ واقعہ: زخمی حملہ آور نوید اکرم پر فرد جرم عائد

سڈنی(نیشنل ٹائمز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں گرفتار حملہ آور پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلین پولیس کا بتانا ہے کہ بونڈی بیچ فائرنگ کے زخمی حملہ آور پر حملہ آور پر دہشتگردی سمیت 50 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔دوسری جانب فلپائن کے صدارتی ترجمان کلیری کاسترو کا کہنا ہے کہ بونڈی حملہ آوروں کےفلپائن کے دورےکے دوران دہشتگرد ٹریننگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا فلپائن کو داعش کے تربیتی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں، فلپائن کو دہشتگردی کی تربیت کے لیے استعمال کیے جانے کے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔فلپائن کے فوجی ترجمان کرنل فرانسل پیڈیلا نے کہا کہ 2024 کے آغاز سے اب تک بڑے انسداد دہشتگردی آپریشن نہیں ہوئے، باغی گروپ منتشر ہیں اور ان کی کوئی قیادت نہیں ہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کیا تھا جبکہ حملے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کر لیا تھا جبکہ دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا تھا۔حملے کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ساجد اکرم کے نام سے ہوئی تھی جو کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی ہے جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت نوید اکرم کے پاس آسٹریلین شہریت ہے۔ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر