احمد الاحمد آسٹریلیا کے ہیرو، اتحاد اور حوصلے کی علامت ہیں : وزیراعظم البانیز

سڈنی(نیشنل ٹائمز)آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے سڈنی حملہ کے دوران حملہ آور کو پکڑنے والے ہیرو احمد الاحمد کی ہسپتال میں عیادت کی اور کہا کہ احمد الاحمد آسٹریلیا کے اتحاد اور حوصلے کی علامت ہیں اور آسٹریلیا دہشتگردی کے ذریعے تقسیم نہیں ہوگا۔آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد الاحمد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے انتہائی مشکل وقت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، آپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر حملہ آور سے بندوق چھینی اور بے شمار زندگیاں بچائیں۔آسٹریلوی وزیراعظم نے احمد سے کہا کہ آپ پورے آسٹریلیا کے ہیرو ہیں، آپ نے برائی کا انسانیت کی طاقت سے مقابلہ کیا۔آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی نے احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد آسٹریلیا کے سب سے اچھے آدمی ہیں جو عاجزی سے بھرے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف احمد الاحمدنے عربی میں ویڈیو پیغام کے ذریعے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا، احمد الاحمد کے علاج کے لیے اب تک 19 لاکھ آسٹریلوی ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔انتھونی البانیز نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلیا میں ایک پھلوں کی دُکان کے مالک احمد الاحمد بونڈائی بیچ پر ہونے والے حملے کے وقت اتفاقاً اس مقام پر موجود تھے، وہ اس علاقے میں ایک دوست کے ساتھ کافی پینے گئے تھے۔احمد الاحمد کے والد محمد فتح الاحمد کے مطابق ان کے بیٹے نے اپنے جذبات، اپنے ضمیر اور انسانیت کے لیے حملہ آور کا مقابلہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر