ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اپنی 6 جنوری 2021ء کی تقریر کا ایڈٹ شدہ کلپ نشر کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے کیخلاف فلوریڈا میں 5 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا، اور کہا کہ بی بی سی نے میری تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا، ادارے کے اس عمل سے میری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ بی بی سی نے اپنی ایک ڈاکیومنٹری میں ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو جوڑ کر یہ تاثر دیا تھا کہ انہوں نے حامیوں کو کیپیٹل کی جانب مارچ اور لڑنے کی ہدایت دی، تاہم حقیقت میں یہ جملے تقریر کے ایسے حصوں سے لیے گئے تھے جو تقریباً ایک گھنٹے کے وقفے سے ادا کیے گئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارہ اپنے اس عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے ٹرمپ سے معذرت بھی کرچکا ہے، ادارے نے یہ تسلیم کیا کہ 6 جنوری 2021ء کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی ہو۔مزید برآں اس معاملے پر بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی اور بی بی سی نیوز کی سربراہ ڈیبورا ٹرنس مستعفی بھی ہو چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر