یورپ کی مکمل حمایت حاصل: روس، یوکرین جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت سے روس یوکرین جنگ بندی پر بات ہوئی، امریکی امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، تاہم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اب بھی علاقے کے کنٹرول کا معاملہ ایک بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برلن میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بعد نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، جنگ بندی پر روسی صدر پیوٹن سے بھی بات چیت کی گئی، یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی کسی بھی سکیورٹی ضمانت میں انہیں شامل کیا جائے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کا میکسیکو بارڈر سے داخلہ بند کر دیا ہے، اقتدار سنبھالا تو میکسیکو بارڈر جرائم پیشہ افراد کے پاس تھا، سمندری راستے سے اب منشیات کی سمگلنگ 94 فیصد کم ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر