آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

سڈنی(نیشنل ٹائمز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحلی علاقے میں یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے معروف سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے، مقامی پولیس کی جانب سے ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقے پر فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ 13 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزے نے واقعہ کو انتہائی چونکا دینے والا اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بونڈی بیچ سے دو افراد کو حواست میں لیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں سے اپیل کی آپریشن تاحال جاری ہے اور وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ساحل پر موجود لوگوں کو فائرنگ اور پولیس سائرن کی آوازوں کے دوران بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ایک ویڈیو میں سیاہ شرٹ میں ملبوس مبینہ حملہ آور کو بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جسے سفید ٹی شرٹ پہنے ایک شخص نے قابو میں لے کر اسلحہ چھین لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر