یوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی امن منصوبے پر مشاورت

کیف (شِنہوا) یوکرین کے اعلیٰ امن مذاکرات کار رستم عمروف نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کے لئے گزشتہ روز ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔
یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری عمروف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ ہم نے اپنے موقف کی مزید ہم آہنگی،سلامتی کے امور اور امن منصوبے کو آگے بڑھانے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانتیں دینے کے حوالے سے ورکنگ گروپ کے قیام کی یورپ میں تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بحالی، ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر کام کرنے کے حوالے سے ایک یوکرینی حکومتی وفد امریکہ میں موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کا مقصد اس تنازع کا خاتمہ اور منصفانہ امن کے حصول کے لئے درکار اقدامات کا تعین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سلامتی کی ضمانت اور بحالی بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر