امریکی ایوانِ نمائندگان نے 900 ارب ڈالر مالیت کا وسیع دفاعی بل منظور کر لیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی ایوانِ نمائندگان نے 900 ارب ڈالر مالیت کا وسیع دفاعی بل منظور کر لیا جس کے حق میں 312 جبکہ مخالفت میں 112 ووٹ ڈالے گئے۔یہ دفاعی پیکیج امریکی فوج کے مختلف پروگراموں کی مالی معاونت، فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے اور دفاعی شعبے میں ہتھیاروں کی خریداری کے نظام میں تبدیلی جیسے اہم نکات پر مشتمل ہے۔بل کے تحت آئندہ 2 برسوں کیلئے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے سالانہ 400 ملین ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے، جبکہ یورپ اور جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کی شق بھی شامل ہے۔دوسری جانب بل میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پروگراموں میں نمایاں کٹوتیاں کی گئی ہیں، یہ بل اب سینیٹ کے پاس جائے گا، جہاں اسے کرسمس کی چھٹیوں سے قبل منظور کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر