صدر ٹرمپ کا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فائر بندی کا دعویٰ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی قیادت نے فائرنگ روکنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے فائر بندی کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک امن کے لیے تیار ہیں اور امریکا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں تازہ جھٹرپوں پر خدشات ہیں، صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ سیزفائرمیں واپسی ہو۔تھائی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو سمجھایا ہے تھائی لینڈ اپنی خودمختاری کا تحفظ کرے گا، صدر ٹرمپ سے کہا کہ کمبوڈیا کو دشمنی روکنے کا کہیں، کمبوڈیا کے ساتھ ابھی تک کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی تھی۔اس معاہدے کا مقصد جولائی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد پائیدار امن لانا تھا، ان جھڑپوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر اکتوبر میں ملائیشیا میں امریکی صدر کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران دستخط ہوئے تھے، تاہم تھائی لینڈ نے اسے امن معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر