چین کی غیر ملکی تجارت کا مضبوط نمو اور قوت کا مظاہرہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مشکل ماحول کے باوجود رواں سال چین کی غیر ملکی تجارت نے مستحکم نمو اور مضبوط قوت کا مظاہرہ کیا ہے۔
جنوری سے نومبر تک ملک کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 412.1 کھرب یوآن (تقریباً 58.3 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد زائد ہے۔
وزارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین کی غیر ملکی تجارت چیلنجز پر قابو پائے گی اور عالمی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے لئے مستحکم معاونت فراہم کرتی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت مقامی حکام اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ رابطہ کرے گی تاکہ تجارت کو مستحکم کرنے والی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جا سکے اور ان کاروباروں کے لئے خدمات بہتر کی جا سکیں جو نئی منڈیاں تلاش کر رہے ہیں۔
درآمدات و برآمدات کی متوازن ترقی کو فروغ دینے اور سرحد پار ای کامرس جیسے نئی تجارتی طریقوں کی حمایت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر