چینی فوج کا فلپائن کو جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیزی بند کرنے کا انتباہ

بیجنگ(شِنہوا)چینی فوج نے فلپائن کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین میں فوری طور پر اشتعال انگیزی کے واقعات بند کرے۔چینی پیپلز لبریشن آرمی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی نے جمعہ کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہےکہ فلپائنی فضائیہ کے متعدد چھوٹے طیارے، چینی حکومت کی منظوری کے بغیر، غیر قانونی طور پر چین کے ہوانگ یان داؤ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔تیان نے کہا کہ چینی بحری اور فضائی افواج نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ان طیاروں کی سراغ رسانی ، نگرانی، انتباہ اور پُرعزم طور پر باہر نکالنے کے اقدامات کیے۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہوانگ یان داؤ چین کا ایک موروثی علاقہ ہے اور عہد کیا کہ تھیٹر کمانڈ کے فوجی ہائی الرٹ پر رہیں گے اور قومی خود مختاری اور سلامتی کے ساتھ ساتھ جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر