محسن نقوی کی برسلز میں بیلجیئم کے وزیر داخلہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

برسلز(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کا دورہ بلجیئم، برسلز میں بلجیئم کے وزیر داخلہ برنارڈ کوائنٹن سے اہم ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں امیگرنٹس کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لیے دوطرفہ اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات اور پیرا ملٹری فورسز کی مشترکہ ٹریننگ سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اقوامِ عالم کو غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔بلجیئم کے وزیر داخلہ برنارڈ کوائنٹن نے انسدادِ دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک مثبت مثال قائم کی ہے، ملاقات کے موقع پر برسلز میں تعینات پاکستانی سفارتکار اور بلجیئم کی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر