چین کی حہ ژن یماکان داستان گوئی کی روایت یونیسکو نمائندہ فہرست میں شامل

نئی دہلی (شِنہوا) غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کی بین الحکومتی کمیٹی نے اپنے 20 ویں باضابطہ اجلاس میں چین کی ’’حہ ژن یماکان داستان گوئی کی روایت‘‘ کو فوری تحفظ کی ضرورت والے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست سے منتقل کر کے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے ساتھ اس ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اثر انگیزی کی بنیاد پر کمیٹی نے حہ ژن یماکان داستان گوئی کی روایت کے تحفظ پروگرام کو اچھے حفاظتی طریقہ کار کے رجسٹر میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
2024 میں تین چینی عناصر، جن میں لی ٹیکسٹائل تکنیکیں شامل تھیں، کی کامیاب منتقلی کے بعد یہ غیر مادی ثقافتی ورثے کی فوری تحفظ کی فہرست سے ایک اور چینی عنصر کی کامیاب منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ پہلا موقع بھی ہے کہ کسی عنصر نے بیک وقت منتقلی اور اچھی حفاظتی عملی مثالوں کے رجسٹر میں اندراج دونوں حاصل کئے ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر