چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خواہاں

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خواہاں بن گیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک چین کے روایتی دوست ہیں، امید ہے دونوں ممالک تنازعات کو بات چیت سے حل کرتے رہیں گے، اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھیں گے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزیدکہنا تھا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ پاک افغان تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی دفترِ خارجہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، سانحہ جعفر ایکسپریس میں پاکستان نے بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کئے تھے۔یاد رہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے پر بھارت کی سرپرستی کے حوالے سے الزامات بھی لگتے رہتے ہیں، اس کے بعد سوال یہ پیدا ہوا تھا کہ آیا پاکستان چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں افغانستان کیا اپنی حدود میں بھارتی اثر و رسوخ کم کر پائے گا؟پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات 2018 سے جاری ہیں، 2021 میں بھی تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں جنگ بندی اور افغانستان میں قیام امن پر زور دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر