برطانیہ میں طوفان برام کے باعث شدید بارشیں، ریل سروس متاثر، پروازیں منسوخ

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں طوفان برام کے باعث شدید بارشیں جاری ہیں، انگلینڈ اور ویلز میں تین ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ویلز میں ریل سروس بری طرح متاثر ہوئی، سکاٹ لینڈ میں ریل نظام بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ، ڈبلن ایئرپورٹ پر 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جاری کر دی گئی، سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے لیے ییلو وارننگ برقرار ہیں۔لندن میں ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے اور سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات ہیں، شدید بارش سے سکولوں میں حاضری کم، کچھ علاقوں میں بندش کا امکان ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے تاخیر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو الرٹ کیا، بجلی کی بحالی کے لیے مرمتی عملہ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر