پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی پر پابندی سمیت متعدد قراردادیں منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم، پی ٹی آئی پر پابندی سمیت متعدد قراردادیں منظور کر لی گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی جس کے مطابق یہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ یہ ترمیم ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضامن ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان اس امر پر زور دیتا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی اس پر شب خون نہ مار سکے، یہ ایوان آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتا ہے، ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو تقویت ملے گی۔متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور وفاقی توازن مزید مضبوط ہوگا، الیکشن کمیشن کو مزید خودمختار اور مؤثر بنایا جا رہا ہے، یہ ایوان اعتراف کرتا ہے کہ یہ ترمیم انقلاب نہیں بلکہ ادارہ جاتی ارتقا ہے۔
قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان وزیرِ اعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے اداروں کے استحکام کا سنگِ میل ہے۔
پاک افواج کیخلاف بیان بازی کرنیوالی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کی قرارداد
پاک افواج کے خلاف بیان بازی کرنے والی سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کی سالمیت استحکام کے خلاف پاکستان کا ہر محاذ پر حفاظت کرنے والے اداروں جنہوں نے بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔متن کے مطابق ان کے خلاف بیان بازی کرنے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔متن کے مطابق پاکستان کے استحکام حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں کے نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی۔قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان کی سالمیت استحکام کے خلاف پاکستان کا ہر محاذ پر حفاظت کرنے والے اداروں جنہوں نے بھارت جیسے پانچ گنا بڑے دشمن ملک کو پچھاڑ کر رکھ دیا۔متن میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرنے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔متن کے مطابق پاکستان کے استحکام حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں کے نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرنے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔متن میں کہا گیا کہ جو لیڈران خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد کے مطابق پاکستان کے استحکام حفاظت کےلیے کام کرنے والے اداروں کے نوجوانوں اور ان کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر