کمبوڈیا میں روایتی چینی طب کے ماہرین کی مفت علاج کی فراہمی

کوہ کونگ،کمبوڈیا(شِنہوا)روایتی چینی طب کے ماہرین کی ایک ٹیم نے جنوب مغربی کمبوڈیا میں مزدوروں اور مقامی لوگوں کو مفت مشورے دئیے اور علاج فراہم کیا۔
یہ ایک روزہ پروگرام تھما بانگ ضلع میں کمبوڈیا کے ٹیٹی ہائیڈرو پاور لمیٹڈ میں منعقد ہوا جس نے مریضوں کو روایتی چینی طب(ٹی سی ایم)کی ثقافت کا براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اس پروگرام میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کے تقریباً 200 کارکنوں اور مقامی رہائشیوں کو صحت سے متعلق مشورے اور علاج فراہم کیا گیا۔
ایک 57 سالہ کمبوڈین مریضہ کوئی ساریٹھ جسے برسوں سے ذیابیطس، بلڈ پریشر، ہاضمے کی خرابی اور جسمانی درد کی شکایات تھیں نے کہا کہ آکوپنکچر کے بعد وہ بہتر محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ چینی ڈاکٹروں نے یہاں آکر ہمیں مفت علاج فراہم کیا، علا ج کے بعد مجھے بد ہضمی اور کمر کے درد میں کمی محسوس ہوئی ہے۔
ساریٹھ نے کہا کہ میرے لئے یہ علاج بہت موثر ہے۔
روایتی چینی طب(ٹی سی ایم) ان مسائل کے علاج میں مدد کے لیے جانی جاتی ہے، جن میں ہڈیوں کی کمزوری، نیند کی کمی ، بانجھ پن ، درد، دائمی کھانسی، برونکائل دمہ، دائمی رکاوٹ پھیپھڑوں کی بیماری اور انٹرسٹیشل پھیپھڑوں کی بیماری شامل ہیں۔ اس میں آکوپنکچر، موکسِبیشن اور توئنا علاجی مساج جیسی تھراپیاں شامل ہیں۔
ایک 64 سالہ کمبوڈین مریض سؤس ساریٹھ نے کہا کہ مجھے 2 سال سے بلند فشار خون،ذیا بیطیس اور گھٹیا کا مرض لاحق ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ مجھے توقع ہے کہ میں اپنی بیماری سے نجات پا لوں گا اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں نے آکوپنکچر کا تجربہ کیا ہے۔مجھے اس علاج پر اعتماد ہے جو میرے لئے اور دیگر افراد کے لئے بہت اچھا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر