پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں ملکی وقار اور سلامتی کے تحفظ کے متعلق قرارداد حکومتی اراکین کی جانب سے کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
قرارداد ملک احمد سعید خان نے ایوان میں پیش کی، ایوان کی جانب سے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی حاصل کی، قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا، بھارت کو منہ توڑ شکست کا سامنا کرنا پڑا، دنیا نے پاکستان کے ذمہ دار موقف کی تائید کی، پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ایوان کی طرف سے سلام پیش کرتے ہیں۔اِسی طرح متن میں لکھا گیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، فوج اور سپہ سالار پر تنقید دشمن کا بیانیہ آگے بڑھانے کے مترادف ہے، مسلح افواج کو اندر سے کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج نے سرحدوں کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور قدرتی آفات میں مثالی کردار ادا کیا، قوم اور افواجِ پاکستان میں محبت کا لازوال رشتہ ہے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا جس پر ایوان نے عزم کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر