مرحوم عرفان صدیقی کی خالی نشست پر عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

لاہور(نیشنل ٹائمز) مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
ضمنی الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوا جس میں مجموعی طور پر تین امیدواروں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار نے کاغذات جمع کرائے تاہم احسن افضل خان اور عبدالجبار نے بعد میں اپنے کاغذات واپس لے لیے۔امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد عابد شیر علی واحد امیدوار رہ گئے جس کے باعث وہ بلا مقابلہ سینیٹ کی نشست پر منتخب قرار پائے، یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو عوامی خدمت کی بدولت ہر محاذ پر فتح نصیب ہو رہی ہے، عابد شیر علی پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے گزشتہ ادوار میں عوامی خدمت سے اپنا نام بنایا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر میاں نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
شام میں اسرائیلی حملے قابل مذمت، علاقائی امن و استحکام مزید متاثر ہو سکتا ہے: دفتر خارجہ
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر