نیویارک(نیشنل ٹائمز) امریکا کے شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج اور پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی متعدد ریاستیں اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شکاگو میں 6 انچ سے زائد برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے، شکاگو کے اوھیرا ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔شکاگو کے آفس آف ایمرجنسی مینیجمنٹ اینڈ کمیونیکیشنز نے ڈرائیورز حضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سڑکوں پر رفتار کم رکھیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں، اور سڑکوں سے برف ہٹانے والی مشینوں کو کام کرنے کیلئے جگہ فراہم کریں تاکہ سڑکیں صاف کی جا سکیں۔
شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج، پروازیں منسوخ



